اکتوبر 25, 2024

صیہونی فوج دنیا کی گھٹیا ترین فوج ہے، سید حسن نصر الله

سیاسیات- لبنان کی مقاومتی تحریک “حزب الله” کے سربراہ “سید حسن نصر الله” نے گزشتہ شب محرم الحرام کے سلسلے میں ایک مختصر خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے لبنان کی مقاومت اسلامی کی جانب سے غزہ و فلسطینی عوام کو حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کتنے مہینوں سے غزہ میں کسی قسم کی کوئی امداد نہیں پہنچی۔ یہ علاقہ غذائی قحط اور بیماریوں کے خطرے سے دوچار ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کی صورت حال کو جاری رکھنا عقلمندی ہے؟۔ سید حسن نصر الله نے کہا کہ ہر عاقل مسلمان خود سے سوال پوچھے کہ کیا عرب و اسلامی ممالک غزہ کے لئے کچھ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں اس میدان میں اپنی ذمے داریوں کو ادا کرنا چاہئے۔

حزب الله کے سربراہ نے کہا کہ ہم ہر روز شہید دیتے ہیں اور یہ بات ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ہم اپنے مقصد کے حصول تک اس راستے کو جاری رکھیں گے۔ سیدِ مقاومت نے کہا کہ غزہ کی حمایت میں لبنان، عراق و یمن کا مقاومتی محاذ اور ایران و شام جیسے اس کے اصلی حامیوں کا تصور شادمانی کا باعث بنتا ہے جب کہ غزہ تنازعے پر دیگر عرب و اسلامی ممالک کا موقف افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج دنیا کی بدترین فوج ہے۔ آخر میں اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے حزب الله کے سربراہ نے کہا کہ جب ہم میں سے کوئی شہید ہوتا ہے یا ہم پر جنگ کے سائے منڈلاتے ہیں تو ہمیں ہرگز خوف لاحق نہیں ہوتا۔ ہم ہرگز اپنی ذمے داریوں سے پاتھ نہیں اٹھائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 + 6 =