جولائی 27, 2024

صہیونی فورسز کی دوبارہ شمالی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش، فلسطینی مقاومت کی جانب سے شدید مزاحمت

سیاسیات- فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فورسز نے غزہ کے شمال میں آپریشن کرتے ہوئے دوبارہ غزہ میں داخل ہونے کی کوشش شروع کی ہے تاہم اسے فلسطینی مقاومت کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اتوار کی علی الصبح غزہ کی شمالی سرحدوں پر صہیونی فورسز اور مقاومتی محاذ کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔ علاقے سے فائرنگ اور گولہ باری کی صدائیں آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غاصب صہیونی فورسز نے غزہ کے شمال پر دوبارہ زمینی حملے کا آغاز کردیا ہے تاہم فلسطینی مجاہدین شدید مزاحمت کررہے ہیں جس کی وجہ سے صہیونی فورسز غزہ میں داخل ہونے میں اب تک ناکام ہیں۔

دراین اثناء صہیونیوں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی اور توپ خانے کے ذریعے گولہ باری کی ہے۔ گذشتہ رات صہیونی فوج نے غزہ کے خلاف زمینی آپریشن کی خبر دی تھی۔

انتہاپسند وزیراعظم نیتن یاہو نے گذشتہ رات کی کاروائیوں کو غزہ کے خلاف آپریشن کا دوسرا مرحلہ قرار دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − 8 =