جولائی 14, 2024

شیعہ نمائندگی کے بغیر نظریاتی کونسل، اسلامی نہیں کہلا سکتی۔ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

سیاسیات- وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے واضح کیا ہے کہ مکتب اہل بیت (اہل تشیع) کی نمائندگی کے بغیر اسلامی نظریاتی کونسل، اسلامی نہیں کہلا سکتی، یہ صرف سنی نظریاتی کونسل ہوگی۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے واضح کیا ہے کہ مکتب اہل بیت (اہل تشیع) کی نمائندگی کے بغیر اسلامی نظریاتی کونسل، اسلامی نہیں کہلا سکتی، یہ صرف سنی نظریاتی کونسل ہوگی۔ ہمیشہ دو شیعہ علماءاسلامی نظریاتی کونسل کے رکن رہے ہیں مگر اس وقت شاید صرف ایک ہے، یا وہ بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا اگر صرف حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کے ماننے والے ہی اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان ہیں ، ان میں اہل تشیع نہیں ہیں تو پھر سنی نظریاتی کونسل ہے اسلامی نظریاتی کونسل نہیں کہا جاسکتا۔

جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہامسیحیوں کے ساتھ مباہلہ میں رسول اللہ حکم خدا سے صرف پنجتن پاک کو لے کر گئے۔ چونکہ مسیحیوں نے بات چیت کو نہیں مانا تھا تو جھوٹوں پر ان پانچ کے علاوہ کوئی لعنت نہیں بھیج سکتا تھا۔ یہ عصمت و طہارت سے مزین ہستیاں ہیں۔ان میں عمر کے کسی بھی حصے میں کفر، شرک اور جھوٹ نہیںرہا تھا۔ لیکن افسوس کہ جب دوسرے مسالک کے افراد ذکر کرتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ رسول اللہ سے اہل بیتؑ کو کاٹ دیں۔حالانکہ درود صرف رسول اور آل رسول کے لئے ہے۔

انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق کا حوالہ دیتے ہوئے اہل بیت اطہار کا تذکرے نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجالس عزاداری تبلیغی ہوتی ہیں ، فضائل اہل بیت کی کمی نہیں ہے۔ محرم الحرام کے پہلے 10 دن ہی نہیں، 40 دن بھی پڑھتے رہیں تواہل بیت اطہار کے فضائل ختم نہیں ہو سکتے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + 6 =