جولائی 27, 2024

شام میں اسرائیل کا فضائی حملہ، 15 شہید

سیاسیات-شام میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

شام میں دو مختلف مقامات پر اسرائیل کی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے پہلے حملے میں حزب اللہ کے 2 جنگجووں سمیت 11 افراد شہید اور 6 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس کی فورسز نے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا جب کہ متعدد جنگجو مارے گئے۔

ادھر انسانی حقوق کے نگران ادارے ’سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل نے بمباری کی۔

بمباری میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اس میں موجود 3 افراد شہید ہوگئے اور 5 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے دمشق کے دیہی علاقوں میں مزہ ملٹری ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کا ذمہ دار حزب اللہ کو بھی ٹھہرایا تھا اور اس کے بعد سے شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × three =