اکتوبر 25, 2024

سعودی عرب کے ساتھ جاری امن مذاکرات مثبت ماحول میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انصار اللہ

سیاسیات- گزشتہ روز یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله کے پولیٹیکل ایڈوائزر حزام الاسد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری امن مذاکرات مثبت ماحول میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ حزام الاسد نے ان خیالات کا اظہار روسی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مذاکراتی عمل عمان کی ثالثی سے انجام پا رہا ہے، جب کہ اقوام متحدہ کا اس میں کسی قسم کا عمل دخل نہیں۔ ہمارے لئے یہ بات قابل افسوس ہے کہ یمن پر آٹھ سالہ جارحیت کے دوران اقوام متحدہ کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ جمعرات کو سعودی عرب نے اعلان کیا کہ یمن میں مستقل جنگ بندی، قیام امن اور وہاں کے سیاسی حل کے لئے انصار الله کے وفد کو ریاض کے دورے کی دعوت دی گئی۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمان کی ثالثی سے یمن میں امن کے لئے مارچ 2021ء میں سعودی منصوبہ پیش کیا گیا، اس کے علاوہ سعودی سفیر “محمد آل جابر” کی قیادت میں ریاض کے وفد نے صنعاء حکام سے ملاقاتیں کیں، اس مہم کام کی تکمیل کے لئے ریاض نے صنعاء حکام کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سعودی ولی عہد “محمد بن سلمان” کے اچانک دورہ مسقط کے دو روز بعد، جمعرات کے روز عمانی ثالثین نے انصار الله کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ “محمد عبدالسلام” کے ساتھ صنعاء کا سفر کیا۔ اُدھر یمنی پولیٹیکل کونسل کے رکن “محمد علی الحوثی” نے جارح عرب اتحاد کے سربراہ کی حیثیت سے سعودی عرب سے گفتگو جاری رہنے پر زور دیا، انہوں نے عمان کی ثالثی سے امن مذاکرات کی کامیابی کا اشارہ بھی دیا۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ بات چیت دونوں ممالک کی عوام کے مفاد پر اختتام ہو گی اور در پیش چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × one =