ستمبر 4, 2024

سعودی عرب میں تین شیعہ نوجوانوں کو پھانسی

سیاسیات- سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے سعودی عرب کے شیعہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کا اعلان کیا اور انھیں پھانسی دے دی۔

دو بحرینی نوجوانوں کی پھانسی کے ابھی چند روز ہی گزرے تھے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے سعودی عرب کے شیعہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کا اعلان کیا اور انھیں پھانسی دے دی ۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ حسین بن علی بن محمد المحیشی، فاضل بن زکی بن حسین انسیف و زکریا بن حسن بن محمد المحیشی کو سعودی عرب کے علاقے شرقیہ میں پھانسی دے دی گئی۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ تینوں نوجوان سعودی شہری ہیں اور ان پر دہشت گرد گروہ کے رکن ہونے، اسلحہ اور ٹریننگ ہتھیار رکھنے اور سیکورٹی مراکز اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے پیر کے روز دو بحرینی جوان صادق سمیر اور جعفر سلطان کو پھانسی دے دی تھی، ریاض کا الزام ہے کہ یہ دونوں بحرینی نوجوان سعودی عرب میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × one =