دسمبر 9, 2024

دہشتگرد انسانیت کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہیں۔ علامہ عارف واحدی کا قم المقدسہ میں عظیم الشان کانفرنس سے خطاب

سیاسیات- قم المقدسہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے مسجد اعظم حرم مطہر حضرت معصومہ علیھا السلام میں منعقدہ عظیم الشان حمایت مظلومین سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور پروگرام کے آخر میں خطاب کیا۔

علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں پاراچنار،غزہ،جنوب لبنان پر بے انتہا ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگرد گروہ اور ریاست انسانیت کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہیں دنیائے انسانیت کو اس نسل کشی اور انسانی اقدار کی پامالی کے مقابلے میں متحد ہو کر سٹینڈ لینا ھو گا-ہم کریمہ اھلبیت حضرت معصومہ قم کے مقدس حرم سے شہدائے بزرگوار کے محترم لواحقین کے حضور تعزیت اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں-

تمام خطے میں عالمی سامراجی اور شیطانی طاقتوں کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2006 کے بعد ایک پھر فاتح خیبر علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے پیروکاروں نے غاصب ریاست کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا-

مرکزی نائب صدرنے پاکستان میں قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ اور ملی پلیٹ فارم کی اتحاد امت،عزاداری سيد الشہداء اور تشیع کے حقوق کے تحفظ پر تفصیلی گفتگو کی-فرقہ واریت،ملک میں بدامنی اور عدم استحکام کے مقابلے میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے عظیم کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور تمام مسالک کے جید علمائے کرام کی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا-

علامہ عارف حسین واحدی نے قائد محترم کی شخصیت اور قیادت کو امت مسلمہ اور پاکستان کے لئے اللہ تعالی کی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس مقدس حرم میں آغا کی طول عمر اور کامیابی و کامرانی کے لئے دعا کیا کریں-علامہ واحدی صاحب کے خطاب سے پہلے دفتر قائد ملت کے مسئول حجت الاسلام منیر حسین عسکری نے مرکزی نائب صدر اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا-

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + 14 =