جولائی 24, 2024

دو ریاستی حل مسترد کرتے ہیں، اسکا مقصد اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے: ترجمان حماس

سیاسیات-مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل مسترد کرتے ہیں، اسکا مقصد اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے اور اسرائیل بھی دو ریاستی حل کو نہیں مانتا۔

پاکستانی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خالد قدومی کا کہنا تھاکہ  برطانیہ کون ہوتا ہے کہ فلسطینیوں کی تقدیرکا فیصلہ کرے؟ فلسطینی عوام کوان کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کا مقصد اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے اور اسرائیل بھی دو ریاستی حل کونہیں مانتا، اسرائیل کا فلسطین پرکوئی حق نہیں۔

ترجمان حماس کا کہنا تھاکہ دو ریاستی حل کومسترد کرتے ہیں، اگر چور گھر میں آجائے تو کیا ہم اس کو اپنے گھرکا حصہ داربنائیں گے؟ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کی مخالفت کی تھی، او آئی سی ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا مسلمان ممالک اسرائیل پردباؤ نہیں ڈال سکتے کہ رفح گیٹ کوکھول دے؟  اس وقت 600 ٹرکوں کی ضرورت ہے اور صرف 100 ٹرکوں کی اجازت دی جارہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خالد قدومی کا کہنا تھاکہ اسرائیل نے فلسطینیوں کے اندرونی اختلافات ختم کردیے ہیں، فلسطینی تنظیموں میں سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہوتے ہیں مگر اسرائیل کے خلاف سب ایک ہیں، ہم آزادی کی جدوجہد کےلیے لڑرہے ہیں اور آزادی کی جدوجہد میں قربانی دینےمیں اپنا مزہ ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 − 10 =