اکتوبر 8, 2024

خطے کی تباہی کے ذمے دار امریکہ اور اسرائیل ہیں. فلسطین لبریشن آرگنائزیشن

سیاسیات- رام اللہ میں مرحوم یاسر عرفات کی سیاسی جماعت فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (P.L.O) میں شعبہ عرب تعلقات کے ڈائریکٹر “انور عبدالهادی” نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کی تباہی کے پیچھے امریکہ اور صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے “عزام احمد” کی سربراہی میں اس تنظیم کے ایک وفد کے ساتھ دمشق کا دورہ کیا۔ ایک شامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انور عبدالهادی نے کہا کہ خطے میں کچھ بھی ہو، اس کے پشتِ پردہ امریکہ و اسرائیل ہیں، جو علاقے کا تھانیدار بننے کی غرض سے عرب ممالک کی طاقت کو تباہ کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ لیکن فلسطین و شام کے علاوہ اور بھی دیگر عظیم اقوام و ممالک اس تسلط آمیز فکر کو قبول کرنے میں آڑے آرہے  اور پوری قوت سے اس باطل سوچ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

انور عبدالہادی نے کہا کہ ہماری جنگ مشترک ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین و شام ایک ہی جنگ لڑ رہے ہیں، ایک طرف فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب شام میں مسلح دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ بنیادی طور پر یہ ایک ایسی جنگ ہے، جس میں ہم امریکہ اور اسرائیل کی غنڈہ گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انور عبدالہادی نے “بنجمن نیتن یاہو” کی سربراہی میں نئی صیہونی کابینہ کی تشکیل اور اس کی فلسطین دشمن پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی انتہاء پسند کابینہ ایک بار پھر فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کے درپے ہے، لیکن وہ فریب میں مبتلا ہیں، کیونکہ فلسطینی عوام خواہ جیسے بھی حالات ہوں، اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے، بلکہ ثابت قدم رہیں گے اور اپنے حقوق و اہداف کے حصول کی خطر آخری دم تک لڑیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × three =