جولائی 26, 2024

خطے میں امن و امان کے قیام کے لئے شہید رئیسی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان

سیاسیات- قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، تبریز کے امام جمعہ حجة الاسلام و المسلمین محمد علی آل ھاشم ، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی اور جنرل سید مہدی موسوی کی ہیلی کاپٹر کے اس جانگداز حادثے میں شہادت پر رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں اور ملت ایران سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ دُکھ و غم کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام، ایرانی عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجة الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی خطہ میں امن قائم کرنے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے عالمی سطح پر جس منظم انداز میں غزہ کے مظلوم فلسطین بھائیوں کی مسئلہ کو اجاگر کیا اور ان کی بھر پور مدد کی ، پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے اور باہمی اختلافات ختم کرنے کیلئے جرآت مندانہ عملی اقدامات سمیت ان ممالک کے دورہ جات کئے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجة السلام و المسلمین ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، تبریز کے امام جمعہ حجة الاسلام و المسلمین محمد علی آل ھاشم ، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، جنرل سید مہدی موسوی اور دیگر شخصیات کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور المناک موت کا گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − six =