دسمبر 12, 2024

حیفا: حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں 7 اسرائیلی ہلاک

سیاسیات- اسرائیلی شہر حیفا پر حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے آج دوپہر اسرائیلی شہر حیفا اور اس کے اطراف میں راکٹ حملہ کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ نے حیفا شہر پر 25 راکٹ داغے جن میں کچھ کو فضا میں تباہ کردیا گیا جبکہ دیگر راکٹ حیفا کے مضافات میں گرے۔

راکٹ گرنے سے 2 اسرائیلی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اس سے قبل حزب اللہ نے لبنان کی سرحد کے ساتھ اسرائیلی بستی المطلہ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں ایک اسرائیلی اور 4 غیر ملکی شامل تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 افراد ہلاک ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty + eighteen =