جولائی 27, 2024

حوثی مجاہدین کا اسرائیل جانیوالے بحری جہازوں پر 22 واں حملہ

سیاسیات- غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر حوثی مجاہدین کی جانب سے 22 واں حملہ کیا گیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق حوثی مجاہدین نے تجارتی بحری جہاز پر ڈرون اور اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ امریکی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تجارتی بحری جہاز پر حوثی مجاہدین کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یمن کے حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں کمرشل بحری جہاز پر گذشتہ حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمنی حوثیوں کی جانب سے گذشتہ بیان میں جنوبی اسرائیل میں فوجی اہداف کو بھی ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 9 =