سیاسیات- صہیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی کمانڈر کو شام میں شہید کردیا گیا ہے۔
الجزیرہ نیوز کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ صہیونی فوج نے حماس کے اعلی کمانڈر کو شام میں شہید کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے کمانڈر حسن عکاشہ کو شام میں ہدف بناکر شہید کیا گیا ہے۔
حسن عکاشہ شام سے فلسطین کے مختلف علاقوں میں ہتھیار پہنچانے کے ذمہ دار تھے۔