دسمبر 14, 2024

حماس ایک نظریہ ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ترجمان اسرائیلی فوجی

سیاسیات-  اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے حماس کی تعریف کرتے ہوئے ساڑھے 8 ماہ کی مسلسل بمباری کے باوجود حماس کو ختم نہ کرپانے پر اپنی ناکامی کو تسلیم کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے تسلیم کیا ہے کہ حماس کو ختم نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ یہ ایک نظریہ ہے لیکن ہم حماس کے مکمل خاتمے کے لیے اب بھی پُرعزم ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ درست ہے ہم حماس کے حوالے سے اپنا ایک ہدف بھی پورا نہیں کر سکے بلکہ اب تک اپنے یرغمالیوں کو حماس کی قید سے بازیاب کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔

ریئر ایڈمرل ہگاری نے کہا حماس کو مٹانے کی باتیں لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ حماس ایک نظریہ ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اگر حماس کا متبادل نہ لایا گیا تو حماس پھر سے ہمارے لیے درد سر بن جائے گی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے اس بیان پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ایسے ہر بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ حماس کو تباہ کرکے دم لیں گے۔

جس پر اسرائیلی فوج نے اپنے ترجمان کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ریئر ایڈمرل ہگاری نے حماس کو ایک نظریے کے طور پر بیان کیا ہے جو واضح اور بالکل صاف بات ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اپنے دفاع اور قومی سلامتی کے وزیر سمیت کئی اہم اتحادیوں کے ساتھ بھی غزہ جنگ پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

حال ہی میں نیتن یاہو کو ان اختلافات کی وجہ سے اپنی جنگی کابینہ کو تحلیل کرنا پڑا تھا اور اب اسرائیلی فوج کے اپنے وزیراعظم کے ساتھ نااتفاقی اور اختلاف بھی سامنے آگیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × three =