جولائی 27, 2024

حفاظت کے نام پر عزاداری امام حسین کے جلوسوں کا گھیراو قابل قبول نہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

سیاسیات-وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کو گھیر لیا جاتا ہے، فوج طلب کرلی جاتی ہے۔ کیا کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں نواسہ رسول کی یاد میں نکلنے والے جلوسوں کو مسلمانوں سے خطرہ ہے؟، کون ہے جو خود کو مسلمان بھی کہلوائے اور امام حسین ؑسے انکاری ہو؟۔ جامعتہ المنتظر لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے استفسار کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ دنیا اور وطن عزیز پاکستان میں کتنے دھرنے دیے جاتے اور جلوس نکلتے ہیں، آخر کیا وجہ ہے فوج صرف اس وقت بلائی جاتی ہے، جب محرم آتا ہے، ہماری فوج بڑی عظیم فوج ہے، غیر ملکی دشمنوں اور اندرونی شرپسند عناصر سے حفاظت اس کی ذمہ داری ہے، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں رپورٹ ہوا ہے کہ فوج کو باقاعدہ طور پر محرم الحرام کے جلوسوں کی حفاظت کے لئے طلب کرلیا گیا ہے، کیا امام حسین علیہ السلام کے جلوس کی حفاظت کرنی ہے؟، 97 فیصد مسلمان آبادی اور اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں نواسہؑ رسول کی شہادت کی یاد میں نکلنے والے جلوسوں کو خطرہ کس سے ہے؟، کیا امام حسینؑ، سنی مسلمانوں کے امام نہیں؟، اگر امام حسینؑ کے نام سے جلوس نکلتا ہے تو فوج کو بلایا جاتا ہے، شرپسند عناصر کے ڈر سے، عید میلاد النبی اور محرم کے جلوسوں کی حفاظت کی جاتی ہے، ہر طرف سے ان کو گھیر لیا جاتا ہے کہ مسلمان ان پر حملہ نہ کر دیں، حیف! حیف! حیف!۔ انکا کہنا تھا کہ کیا اسلامی ملک اس طرح ہوتے ہیں؟، گھر میں مجلس کریں اس کی اجازت لو، کیوں؟، ایس ایچ او آ جاتا ہے کہ بغیر اجازت مجلس عزا منعقد کی تو ہم گرفتار کر لیں گے، لاحول و لا۔۔، گھر میں انسان کچھ بھی کرتا رہے، کسی کو حق نہیں ہے، داخل ہونے کا، حکم دیا گیا کہ کسی گھر میں اجازت کے بغیر داخل نہ ہوں، اگر کوئی اجازت نہ دے اور آپ کا باطن ٹھیک ہے تو فوراً واپس چلے جاو، ہمیں نہ کہو کہ گھر میں مجلس نہیں ہو سکتی، پاکستان اسلام، لا الہ الا اللہ کے نام پر بنا ہے، لاالہ الا اللہ کے کلمے کو بچانے کے لیے امام حسینؑ نے اپنی اولاد، جان، خون دے رہے ہیں، بہنوں، بچیوں کا پردہ دے دیئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 2 =