اپریل 23, 2024

حزب اللہ کا صیہونی قصبے مارگلیوٹ پر حملہ، دشمن کے جاسوسی آلات تباہ

سیاسیات- لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے صیہونی قصبے مارگلیوٹ کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس میں بڑی تعداد میں دشمن کے جاسوسی آلات تباہ ہوئے ہیں۔

صیہونی رجیم کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے داغے گئے چھ راکٹ مقبوضہ قصبے مارگلیوٹ پر گرے ہیں جب کہ حزب اللہ کی جانب سے مارگلیوٹ کے علاوہ ڈویو قصبے میں نصب دشمن کے جاسوسی آلات کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاع دی گئی ہے۔

المیادین کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ صیہونی سرکاری میڈیا نے جنوبی لبنان سے داغے گئے 6 میزائل مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قائم صہیونی بستی مارگلیوٹ پر گرنے کی تصدیق کی ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ مزاحمتی راکٹ حملوں کے بعد جنوبی لبنان کی سرحد سے متصل قصبوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی آواز سنائی دی ہے جب کہ حزب اللہ کی شدید گولہ باری جاری ہے۔

لبنان میں المیادین کے نامہ نگار نے بھی اطلاع دی ہے کہ ایک اینٹی آرمر میزائل مقبوضہ قصبے دویو پر داغا گیا جس کے نتیجے میں دشمن کے جاسوسی کے آلات تباہ ہوئے۔

دوسری جانب قابض صیہونی فوج کے آرٹلری حملے میں جنوبی لبنان کے علاقے مارون الراس کی تین منزلہ رہائشی عمارت کو آگ لگی جب کہ تین قصبے عیترون، میس الجبل اور رب الثلاثین پر بھی آرٹلری حملے ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × two =