جولائی 27, 2024

حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں پرواز کرنے والا اسرائیلی ڈرون مار گرایا

سیاسیات- لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے علاقے میں پرواز کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے مار گرایا ہے۔

7 اکتوبر کے بعد لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی افواج کے ساتھ کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ حزب اللہ کی جانب سے ایسا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی سرحد سے 5 کلومیٹر  فاصلے پر لبنانی علاقے خیام میں اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا جو کہ اسرائیلی علاقے میں جا کر گرا ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد روزانہ حزب اللہ اور اسرائیلی افواج میں جھڑپیں ہوتی رہی ہیں تاہم پہلی مرتبہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی ڈرون مارنے اور زمین سے فضا میں مار کرکے ڈرون کا نشانہ بنانے والے میزائل کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں اسرائیل کے 42 مقامات پر 84 حملے کیے گئے ہیں۔

ادھر گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے اہم ترین شہر دیمونا کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

اسرائیل کے صحرائے نقب میں واقع دیمونا شہر خفیہ حساس جوہری تنصیبات کی وجہ سے اہم ہے۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ جنگ کی کوریج کیلئے لبنان میں موجود جیو کی ٹیم نے بھی عبرانی میڈیا کے حوالے سے تصدیق کی کہ حماس نے دیمونا شہر کو نشانہ بنایا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا حماس کے حملے میں صیہونی فورسز یا حساس جوہری تنصیبات کو کسی قسم کا نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × four =