اکتوبر 5, 2024

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی

سیاسیات- لبنانی مزاحمتی تنظیم ح ز ب ۔۔۔۔ نے اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی جس میں صیہونی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان بھی پہنچا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان کی سرحد پر قائم علاقے عدیسہ سے لبنان  میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران اسرائیل فوج اور ح زب ۔۔۔۔ فائٹرز کی اسپیشل انفینٹری رض وان فورس کے درمیان تصادم ہوا۔

الجزیرہ کے مطابق ح ز ب ۔۔۔۔ فائٹرز نے اسرائیلی فوجیوں کی لبنان میں زمینی رستے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور اس دوران اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لبنانی خبر ایجنسی المیادین کا کہنا ہےکہ بدھ کی صبح اسرائیل اور ح ز ب اللہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 4 ہلاک اور 20 اسرائیلی سپاہی زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے اپنی فوج کی ڈویژن 98 جوکہ 10 سے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے اسے لبنان کی سرحد پر تعینات کر رکھا ہے اور اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 − 2 =