دسمبر 14, 2024

جے ایس او کے مرکزی صدر کا تین روزہ دورہ لاہور

سیاسیات- مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر نے مرکزی وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورہ لاہور پنجاب کیا، تین روز دورہ میں مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس بسلسلہ یکجہتی فلسطین میں خصوصی شرکت کی، اس کے بعد مرکزی وفد کے ہمراہ بزرگ عالم دین سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و سرپرست اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور آیت اللہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ملاقات کی ملاقات میں علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ کسی بھی قوم کا سرمایہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں، نوجوان صالح اور باکردار ہوں تو ملت مضبوط ہوتی ہے۔ انہوں نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنے اخلاقی امور پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم طلبہ کی رہنمائی اور تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اس لئے تنظیمی عہدیداروں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، تنظیمی عہدیدار خود بھی اپنی تربیت کریں اور دوسروں کیلئے بھی اخلاقیات کے حوالے سے خصوصی دوروس کا اہتمام کریں، اس کے بعد جنرل سیکرٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و مرکزی رکن مجلس نظارت علامہ افضل حیدری، علامہ نذر عباس ساجدی، ڈویژنل صدر لاہور برادر سید احتظان کاظمی، سینئر برادران سہیل عباس بٹر، سابق ڈویژنل سینئر نائب صدر لاہور برادر سید ضیغم نقوی، سابق ضلع آرگنائزر قصور اسد رضا سندھو، سابق تحصیل آرگنائزر پتوکی افضال حسین سے مختلف ملاقاتیں، جے ایس او پاکستان کی فعالیت، قومی امور سمیت تنظیمی صورتحال پر مشاورت کی بعد ازاں مرکزی صدر نے وفد کے ہمراہ مرحوم بزرگ عالم دین علامہ صفدر حسین نجفی اور شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رح کے مرقد پر الحدہ الحدہ فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

مرکزی صدر نے 3 روزہ دورہ لاہور کی کامیابی پر تنظیمی زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہ تنظیم کو مزید مضبوط, منظم اور تعلیمی اداروں میں فعالیت پر ہدایات جاری کی۔


مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ہمراہ مرکزی وفد میں نامزد مرکزی امین منتظرین برادر اسلم رضا اور نامزد مرکزی چیف اسکاوٹ برادر مجتبیٰ مہدی شامل تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − fourteen =