فروری 13, 2025

جے ایس او سندھ کے صوبائی آرگنائزر کا دو روزہ دورہ کراچی

سیاسیات- صوبائی آرگنائزر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے اعلیٰ سطحی تنظیمی وفد کے ہمراہ کراچی کا دو روزہ کیا۔

دورے میں انہوں نے اعلیٰ سطی وفد کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی، ان کے برادر بزرگوار مرحوم مصدق حسین لاکھانی کی فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کی دعا بھی فرمائی، بعدازاں صوبائی آرگنائزر سندھ نے مرکزی سیکرٹری جنرل کو مرکزی تربیتی ورکشاپ جے ایس او پاکستان میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت و خطاب کی دعوت دی اور آمد محرم الحرام سمیت مختلف تنظیمی امور پر گفتگو کی، یونٹ عباس ٹاؤن کے صدر عامر حسین اور اراکین کابینہ کے ساتھ تنظیمی فعالیت، طلباء کی تربیت، بک بینک کے انعقاد کے حوالے سے مفصل گفتگو اور طلباء کی رہنمائی سمیت آخر میں طلباء کے سوالات کے جوابات دئے بعد ازاں صوبائی آرگنائزر سندھ کی قومی جماعت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی دفتر آمد، مرکزی نائب صدر سید حسنین مہدی رضوی اور ڈویژنل صدر کراچی ڈویژن مولانا سید بدر الحسنین عابدی، صوبائی نائب صدور مولانا سید حسن رضا، سید علی محمد بخآری اور ڈویژنل صدر جنرل سیکرٹری کراچی مولانا سجاد حاتمی سے الحدہ الحدہ ملاقاتیں کی اور سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ شہید علامہ حسن ترابی اعلیٰ مقامہ کی رہائشگاہ پر فرزندِ شہید و ضلع صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان شرقی ایڈووکیٹ محمد جمال ترابی سے ملاقات کی، دوسری مرتبہ بلا مقابلہ ضلع صدر شرقی منتخب ہونے پر مبارکباد دی، ملاقات میں شہید ترابی کی شخصیت و مختلف تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی اور سب کو مرکزی جعفریہ تربیتی ورکشاپ جے ایس او پاکستان میں شرکت کی دعوت دی۔

آخر میں صوبائی آرگنائزر جے-ایس-او پاکستان سندھ برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے اعلیٰ سطی تنظیمی وفد کے ہمراہ قومی جماعت شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ “عید ملن پارٹی و اجلاس برائے انتظامات محرم الحرام” میں خصوصی شرکت کی، اجلاس میں آمد محرم الحرام سے قبل عزاداری کانفرنس سمیت ایجنڈا کے حوالے سے فیصلاجات کئے گئے بعد ازاں صوبائی آرگنائزر سندھ نے تمام اضلاع کے صدور کو مرکزی جعفریہ تربیتی ورکشاپ کی دعوت دی۔

اس دو روزہ دورہ کراچی میں صوبائی آرگنائزر سندھ کے ہمراہ اعلی سطحی وفد میں سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر ذوالقرنین حیدر، ڈویژنل صدر کراچی سید عون زیدی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری برادر میر عاقب جعفری، ڈویژنل فنانس سیکرٹری برادر نئیر عباس، ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر سجاد حسین اور تمام علاقوں کے مقامی جعفری جوانان موجود تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + 1 =