دسمبر 14, 2024

جوبائیڈن نے غزہ جنگ بندی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط کردی

سیاسیات- امریکی صدر نے غزہ جنگ بندی کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط کردیا ہے ۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ حماس یرغمالیوں کو رہا کرتا ہے توکل ہی جنگ بندی ہوجائے گی اور اگر اسرائیل نے رفح پر چڑھائی کی تو اسے ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کے قتل عام کے لیے توپ خانے اور گولہ بارود اسرائیل کو نہیں دیں گے۔

دوسری جانب رفح سے جبری انخلا اور شمالی و وسطی غزہ پر شدید بمباری جاری ہے۔

جبالیہ کیمپ پر تازہ اسرائیلی بمباری سے جانی نقصان کے خدشات ہیں جب کہ اسرائیلی فوج نے رفح کے مشرقی اور وسطی علاقوں سے فلسطینیوں کو نکلنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ 3 لاکھ فلسطینیوں کا انخلا کرا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رفح میں بڑا آپریشن روکنے کے لیے امریکہ نے اسرائیل کو حماس رہنماؤں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

یورپی یونین نے رفح سے جبری انخلا ناقابل برداشت قرار دے دیا جب کہ عرب ممالک نے غزہ پٹی کا انتظام سنبھالنے کی اسرائیلی تجویز مسترد کردی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − seven =