جولائی 27, 2024

جنگ بندی نہیں جنگ کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔ حماس کا قطر اور مصر کو جواب

سیاسیات-حماس نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے قطر اور مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دے دیا۔

قطری وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے معاہدے کے فریم ورک سے متعلق حماس کا جواب ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوحا میں قطری وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بلنکن کا کہنا تھا کہ حماس کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں، اسرائیلی حکام سے حماس کے جواب پر آج تبادلہ خیال ہوگا، ابھی بہت کام باقی ہے لیکن یقین ہے کہ معاہدہ ممکن ہے۔

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے حماس کے جواب کو امید افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نازک وقت میں معاہدے کے فریم ورک کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ غزہ لڑائی میں ایسے وقفے کیلئے پرعزم ہے جو پائیدار امن لائے، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے وقفے میں توسیع پر ہر ممکن کام کریں گے۔

حماس کا کہنا تھا کہ معاہدے کی تجاویز میں غزہ کے محاصرے اور ہمارے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے، ریلیف، شیلٹر اور بحالی کے کاموں کو یقینی بنانے جیسے معاملات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں 27 ہزار 585 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 − ten =