دسمبر 12, 2024

جدوجہد کرنے والی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہوں۔ آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسین نجفی

سیاسیات- مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف کا صہیونیوں کی طرف سے فلسطینی عوام کی نسل کشی اور ظالم محاصرے پر رسمی بیان کا ترجمہ؛

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

وصلى الله على المبعوث رحمة للعالمين محمد وآله الغر الميامين واللعنة على شانئيهم أَجمعين.

قال الله سبحانه: (كُلَّما أَوْقَدُوا ناراً لِلْحَرْبِ أَطْفَأَهَا اللَّهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَساداً وَاللَّهُ لا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ).صَدَقَ اللّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ

نجف اشرف کئی دہائیوں سے اور اب بھی مسئلہ فلسطین اور امت مسلمہ سے متعلق تمام حقیقی مسائل کے ساتھ تھا اور ہے۔

ہم کئی دنوں سے متوجہ ہیں کہ جو ملک عزیز فلسطین میں سفاک صہیونی قبضے کی طرف سے کیا جا رہا ہے اور جس کے نتیجے میں اس مظلوم ملک کے ہزاروں لوگوں کی جانیں قربان ہو گئی ہیں اور یہ سب کچھ صرف اس لئے کہ وہ اپنی غصب شدہ زمین کی واپسی کا جائز مطالبہ کر رہے ہیں۔

پروردگار کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ اس امت سے اس آفت کو دور کرے۔

ہم دنیا کے شریفوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جدوجہد کرنے والی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہوں ان کے فطری حقوق کا دفاع کرنے اور ان کی غصب شدہ زمین کی باز یابی کے لئے۔

واضح رہے کہ اس سرطانی غدود کا خاتمہ کہ جس میں ہم مبتلا ہیں صرف معزز مومنین کے ہاتھوں ہی ممکن ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − 13 =