اکتوبر 25, 2024

جبالیہ کے اطراف میں گھمسان کی لڑائی، متعدد صہیونی فوجی ہلاک

سیاسیات-القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیمپ میں جھڑپوں کے دوران کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں مقاومتی تنظیمیں غاصب صہیونی فوجیوں کے ساتھ شدید جنگ کررہی ہیں۔

حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ جبالیہ کیمپ میں گھس آنے والے صہیونی فوجیوں پر تنظیم کے جوانوں نے شدید حملہ کیا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے مختلف نوعیت کے ہتھیاروں سے حملہ آور صہیونیوں کو نشانہ بنایا۔

تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں صہیونی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

گذشتہ روز بھی القسام نے غزہ کے مرکزی علاقے میں 4 صہیونی فوجی بکتربند گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × two =