اکتوبر 27, 2024

تکفیری دہشت گرد زینبیہ میں دھماکے کے ذمے دار ہیں۔ سید حسن نصر اللہ

سیاسیات- عاشور کی مناسبت سے لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر الله نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تکفیری دہشت گردوں کو دمشق کے علاقے زینبیہ میں بم دھماکے کا ذمے دار ٹھرایا۔ سید حسن نصر الله نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہدف واضح ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے آغاز میں محرم الحرام کی مجالس اور دیگر انتظامات کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا نے ہمیں جو ایمان عطاء کیا ہے اس پر ہمیں پروردگار عالم کا شکرگزار ہونا چاہئے۔ کیونکہ یہ شُکر ہمارے ایمان میں اضافے کا سبب بنے گا۔ سیدِ مقاومت نے کہا کہ حزب الله، واقعہ کربلاء سے متاثر ہو کر تشکیل پائی۔ انہوں نے اس بات کو صراحت کے ساتھ بیان کیا کہ ہم لوگوں کو احکامات صادر کرنے کے لئے حکومت کے پیچھے نہیں ہیں۔ لبنان کے اقتدار میں ہماری موجودگی قدرت حاصل کرنے کے لئے بھی نہیں ہے۔ حزب الله کبھی بھی پیسے، اقتدار یا کسی اور چیز کے لئے سرگرداں نہیں۔

حزب الله کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت دنیا میں جس ظلم و بربریت کا راج ہے تاریخ بشریت میں اُس کی مثال نہیں ملتی۔ آج ارب پتیوں کا ایک چھوٹا گروہ دنیا پر حاکم ہے، جو ہمیشہ جنگیں شروع کرنے اور بیماریوں کو پھیلانے کے لئے تیار ہے۔ اپنے خطاب کے آخر میں سید مقاومت میں خبر دی کہ اسنیچر کے دن کتاب خدا کی اہانت کرنے والے افراد کی مذمت میں ریلی منعقد ہو گی۔ اس ریلی میں فلسطین، یمن، بحرین اور دنیا بھر کے مظلوم افراد سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ دوسری جانب یاد رہے کہ گزشتہ روز شام کی وزارت داخلہ نے خبر دی تھی کہ جنوبی دمشق میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور اکیس زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ “کوع السودان” میں ایک گاڑی کے قریب کھڑے موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ رواں ہفتے میں ایک ہی نوعیت کا یہ دوسرا دھماکہ تھا۔ گزشتہ ہفتے منگل کے روز دمشق پولیس نے اعلان کیا تھا کہ “السیدة زینب” کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل بم دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × five =