جولائی 27, 2024

بہت سے قیدی مارے گئے، ذمے دار خود اسرائیل ہے۔ ترجمان حماس

سیاسیات-حماس کے ترجمان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ غزہ میں ان کی قید میں موجود بہت سے اسرائیلی قیدی مارے گئے ہیں اور ان کی ہلاکت کی ذمہ دار اسرائیلی قیادت ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کو حماس کے ترجمان ابوعبیدہ نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ’حالیہ ہفتوں میں دشمن کے بہت سے یرغمالیوں اور قیدیوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔‘

’زیادہ امکان ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگ حال ہی میں مارے گئے ہیں، باقیوں کو ہر گھنٹے شدید خطرہ لاحق ہے اور اس کی پوری ذمہ داری دشمن کی قیادت اور فوج پر ہے۔‘

ابو عبیدہ نے کہا کہ ’محور مزاحمت‘ سے گروپ کے اتحادیوں نے حماس کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف اپنے ’حملے بڑھا دیں گے۔‘

انہوں نے کہا، ’100 دن کی لڑائی کے بعد، یہ دشمن کی قیادت ہے جس کو ناکامی اور مشکل کا سامنا ہے۔‘

ابوعبیدہ نے اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی میں مساجد تباہ کر کے ’مذہبی جنگ‘ شروع کرنے کا الزام بھی لگایا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن نے 100 دنوں کے اندر غزہ کی پٹی میں زیادہ تر مساجد کو تباہ کر دیا۔

’جہاں اس کی گاڑیاں پہنچیں وہاں اس نے ان کی بے حرمتی کی، جلایا اور گرا دیا ، اور ایک واضح مذہبی جنگ میں اذان کو روک دیا تھا۔‘

حماس نے اتوار کو ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں اس کی تحویل میں تین قیدیوں کو زندہ دکھایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + 10 =