جون 10, 2024

بھارتی فوج کی سفاکیت، دو کشمیری نوجوانوں کو گاڑی سے اتار کر گولیوں سے چھلنی کر دیا

سیاسیات-بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گاڑی کو علاقے میں داخل ہونے سے روکا اور چیکنگ کے بہانے نوجوانوں کو نیچے اتار لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوانوں نے کوئی غیر قانونی حرکت نہیں کی اور گاڑی چیک کرنے کی اجازت بھی دیدی لیکن اس کے باوجود جارحیت پسند بھارتی فوج نے نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج نے روایتی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی اور ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی۔

نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس کو دیدیا گیا۔ اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی قابض بھارتی فوج نے 7 کشمیری نوجوانوں کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine − 9 =