جولائی 23, 2024

بغداد میں امریکی حملہ، کتائب حزب اللہ کے سینئر راہنما ساتھیوں سمیت شہید

سیاسیات- عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں کتائب حزب اللہ کے سینئر راہنما حاج ابو باقر السعدی تین ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عراق میں ڈرون حملہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا۔ حملے میں کتائب حزب اللہ کا سینئر کمانڈر ابو باقر السعدی امریکی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی اور حملے میں شریک تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنے عوام کے تحفظ کے لیے مستقبل میں بھی ہرممکن اقدامات کرتا رہے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں ارکان العالیوی بھی شہید ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + 4 =