دسمبر 7, 2024

بانی انقلاب امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ ڈاکٹر محمد علی عون نقوی

سیاسیات- المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کی علمی کمیٹی کے رکن اور امام علی انسٹیٹیوٹ کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد علی عون نقوی کا کہنا تھا کہ انڈیا میں اکیوبر پبلیکیشنز کی جانب سے بانی انقلاب اسلامی ایران کی توہین انتہائی قبیح اور ناقابل برداشت فعل ہے جس کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

نام نہاد پبلیکیشنز نے فکری دہشتگردی جیسا گھناؤنا ہتھکنڈا استعمال کرتے ہوئے نوجوان نسل کے اذہان کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ ایسی چیزوں کے ذریعے سے عوام الناس کو آزمائش میں ڈالا جاتا ہے تاکہ مستقبل کے لئے مزید ایسے منصوبے تیار کئے جا سکیں۔

ڈاکٹر عون نقوی کا کہنا تھا کہ عوام الناس بیدار رہتے ہوئے دشمن کے ایسے عزائم کو ناکام بنا دیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اکیوبر نامی پبلیکیشنز نے انڈیا میں چھٹی کلاس کے بچوں کے لئے ایک کتاب چھاپی جس میں بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمی امام خمینی رضوان اللہ تعالٰی کی توہین کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + fourteen =