جولائی 27, 2024

ایرانی صدر کی شہادت پہ حجت الاسلام ڈاکٹر سید محمد علی عون نقوی کا تعزیتی پیغام

سیاسیات- المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر اور امام علی انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل حجة الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد علی عون نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملت ایران بالخصوص رہبر معظم انقلاب اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت پیش کی ۔
تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

مِّنَ ٱلۡمُؤۡمِنِینَ رِجَالࣱ صَدَقُوا۟ مَا عَـٰهَدُوا۟ ٱللَّهَ عَلَیۡهِۖ فَمِنۡهُم مَّن قَضَىٰ نَحۡبَهُۥ وَمِنۡهُم مَّن یَنتَظِرُۖ وَمَا بَدَّلُوا۟ تَبۡدِیلࣰا.

آج عالم اسلام کے عظیم ہیرو، محافظ اسلام و قرآن امت اسلامیہ کو اپنے بابرکت وجود سے محروم کر گیا دنیائے علم و ادب و سیاست کا عظیم شاہکار اس جہان فانی سے رخصت ہوا۔
ایرانی صدر کا دار بقا کی طرف کوچ کر جانا ایک ناقابل برداشت غم ہے کہ جس میں پورا عالم اسلام سوگوار ہے.
ہم صدر مرحوم کے اھل خانہ، ایرانی عوام، رہبر معظم انقلاب، مراجع عظام خصوصا حضرت ولی عصر عج کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور انکی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں۔

سید محمد علی عون نقوی
11 ذی القعدہ 1445ه ق

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × five =