ستمبر 4, 2024

امریکی حملوں سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ عمان

سیاسیات- عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے شام اور عراق کے خلاف امریکی فوجی مہم جوئی اور جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے شام اور عراق میں امریکی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی غزہ میں بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے پیدا ہونیوالی کشیدگی کا حل تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں، عراق اور شام کے حدود میں بے ہودہ، بے فائدہ اور بلاجواز امریکی حملوں کیوجہ سے خطے کی سلامتی، امن اور استحکام داو پر لگ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کیوجہ سے پچیدہ اور مشکل صورتحال اور تناو میں پائیدار امن کے لیے حل نکالنے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی جاری ظالمانہ جارحیت میں دسیوں ہزار بے گناہ فلسطینیوں بالخصوص بچوں اور خواتین کے شہید اور زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمان کا موقف یہ ہے کہ ان حالات کا سبب بننے والے عوامل جائزہ لیا جائے، تنازع کا حل فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے اور مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء میں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × one =