جولائی 22, 2024

امریکہ کو حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ عراقی مقاومت

سیاسیات-ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں سرگرم اسلامی مزاحمتی گروہ تحریک النجباء نے گذشتہ رات عراق اور شام میں اسلامی مزاحمت کے مراکز پر امریکہ کے فضائی حملوں کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ ان حملوں کا ایسا منہ توڑ جواب دے گا جو امریکہ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ تحریک النجباء نے اپنے بیانئے میں مزید کہا کہ “اسلامی مزاحمت آج امریکہ کے زیر قبضہ علاقوں کے دور ترین حصوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔” یاد رہے گذشتہ شب امریکی جنگی طیاروں نے عراق اور شام میں اسلامی مزاحمت کے مختلف ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ امریکہ نے اسے اردن کے فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ قرار دیا ہے۔ عراق حکومت نے امریکہ کے ان فضائی حملوں کو اپنی خودمختاری اور قومی سالمیت کے خلاف “نئی جارحیت” قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ عراق کے مغرب میں واقع علاقوں عکاشات اور القائم اور چند دیگر فوجی مراکز پر امریکی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے۔

تحریک النجباء نے اپنے بیانئے میں کہا ہے: “غاصب امریکہ اور اس کی شرپسند حکومت جان لے کہ اسلامی مزاحمت مناسب جگہ اور وقت پر ان حملوں کا جواب دے گی۔ یہ قصہ ختم نہیں ہوا اور ہم امریکہ کو سرپرائز دیں گے۔” عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ تحریک النجباء نے اپنے بیانئے میں امریکی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: “تم انتہائی ذلت سے امریکہ سے نکال دیے جاو گے اور ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ کوئی سازباز نہیں کی جائے گی، پیچھے نہیں ہٹیں گے اور شکست بھی نہیں کھائیں گے۔” تحریک النجباء نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ نے فضائی حملوں کے بعد داعش کو بھی حشد الشعبی پر حملوں کا حکم دیا، اپنے بیانئے میں کہا: “اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ دنیا میں دہشت گردی اور جرائم کا حامی ہے۔” دوسری طرف عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے بھی آج امریکی حملوں میں شہید ہونے والے حشد الشعبی کے مجاہدین کی خاطر ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 5 =