مئی 18, 2024

امریکہ کا عراق و شام پر بڑا حملہ، کئی شہری شہید و زخمی

سیاسیات- امریکی فوج نے شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں حملے کیے۔

امریکی حکام کے مطابق شام اور عراق پر فضائی حملے اردن میں  ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جوابی کاروائی کے طور پر کیے گئے۔ امریکی جنگی طیاروں نے عراق اور شام میں 85 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عراق اور شام پر حملوں میں استعمال کیے گئے جنگی ساز و سامان کی تعداد 125 تھی اور انہیں امریکہ سے اڑائے گئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیارے سمیت دیگر متعدد طیاروں کے ذریعے پہنچایا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حملوں میں متعدد شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا ردعمل ہے جو مستقبل میں بھی ہمارے منتخب کردہ وقت اور مقام پر جاری رہے گا۔

چند روز قبل اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − four =