جولائی 27, 2024

امریکہ و برطانیہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ حماس

سیاسیات- فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے یمن کےخلاف امریکی اور برطانوی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہراتے ہیں۔

حماس نے کہا کہ امریکی حملہ جرم، یمن کےخلاف جارحیت اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ امریکہ اوربرطانیہ صہیونی قبضے کو بچانے، اسرائیلی جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر یمن اور اس کے عوام کی قدر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف نیا محاذ کھول دیا اور فلسطینیوں سے حمایت کے اظہار میں پیش پیش رہنے والے یمنی حوثیوں کے خلاف امریکی اور برطانوی طیاروں نے بمباری شروع کردی۔

دارالحکومت صنعا میں بھی دھماکوں کی آوازیں گونجنے لگیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں درجن بھر سے زائد مقامات پر بمباری کی گئی ہے، حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × three =