ستمبر 4, 2024

امریکہ نے پیٹھ دکھا دی، حماس کا خاتمہ ناممکن ہے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام

سیاسیات- اسرائیل کے انٹیلی جنس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کیلئے حماس کا خاتمہ ممکن نہیں کیونکہ امریکہ نے پیٹھ دکھا دی ہے۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کا کہنا تھا کہ غزہ میں کئی ماہ سے جاری طویل لڑائی کے باوجود ہم اپنا ہدف حاصل نہیں کر پائیں گے۔

اسی دوران ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر چڑھائی کے بنیادی مقصد میں ناکامی کا خدشہ ہے کیونکہ اسرائیل کیلئے عالمی حمایت ختم ہوتی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیل سمجھتا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس کی مرکزی کمان اور اس کے انفرا اسٹرکچر کو تتر بتر کر دیا ہے لیکن حماس کی گوریلا انداز سے مزاحمت جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight − eight =