جولائی 21, 2024

امریکہ نے انصار اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

سیاسیات- یمن کے حوثی گروپ انصار اللہ کو بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کے الزام میں امریکہ نے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ انصار اللہ کو خصوصی عالمی دہشت گرد قرار دے رہے ہیں، یہ اقدام بحیرہ احمر میں مسلسل حملوں اور خطرات پر کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حوثی گروپ کو ہتھیاروں اور مالی امداد کی فراہمی سے بھی روکنا ہے، حوثی گروپ بحیرہ احمر، خلیج عدن میں حملے روک دے تو فیصلے کو بدلا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب حوثی گروپ نے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی اقدام کے باوجود اسرائیل جانے والے جہازوں پر حملے جاری رہیں گے، امریکہ کا ہمیں دہشت گرد قرار دینا ہماری کاروائیوں پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − five =