جولائی 27, 2024

امریکہ داعش کو دوبارہ زندہ کرنا چاہتا ہے۔ شام

سیاسیات- شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ملک کی وزارت دفاع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ صوبہ دیر الزور میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں متعدد شہری اور فوجی شہری شہید یا زخمی ہو گئے ہیں۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) نے ہفتے کے روز شام کی وزارت دفاع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ صوبہ دیر الزور پر امریکی غیر قانونی حملوں کے دوران شامی فوج اور عام شہریوں کی بڑی تعداد ماری گئی۔ شہید یا زخمی ہوئے اور املاک اور گھروں کو بہت نقصان پہنچا، امریکی قابض افواج نے آج (ہفتہ) صبح شام عراق کی سرحد کے قریب واقع مشرقی شام کے متعدد مقامات اور قصبوں پر کھلے عام حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہمارے متعدد افراد شہید ہو گئے، ان حملوں میں مزید افراد زخمی ہوئے اور سرکاری و نجی املاک کو کافی نقصان پہنچا۔

شامی فوج نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مشرقی شام میں امریکی حملوں میں جس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے، یہ وہی علاقہ ہے جہاں شامی عرب فوج داعش دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر سے لڑ رہی ہے اور یہ حملے ثابت کرتے ہیں کہ امریکہ اور قابض امریکی افواج آئی ایس آئی ایس کے دہشت گرد عناصر کے سرپرست اور اتحادی ہیں اور امریکہ اپنے تمام گھناؤنے ذرائع کے ساتھ شام اور عراق دونوں جگہوں پر اپنے ایک بازو کے طور پر داعش کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شام کی وزارت دفاع نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی قابض افواج کی آج صبح کی جارحیت کا کوئی جواز نہیں ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی عرب فوج اور اس کے اتحادیوں کی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ایک ایسی شامی فوج جو مختلف النوع دہشت گردوں کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہے۔ شامی فوج نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ ہماری افواج نے گزشتہ برسوں میں اپنے اور شامی عوام کے دفاع کے اصول کی بنیاد پر اپنی استقامت کے ساتھ دہشت گرد گروہوں کو شکست دینے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، مسلح افواج کی جنرل کمان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر زور دیتی ہے جب تک کہ ان دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے اور پورے شام سے دہشت گرد گروہوں اور قابض افواج کا صفایا کرینگے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے 2014 سے شام کے شمال اور مشرق میں کرد علیحدگی پسند ملیشیا کے ساتھ مل کر داعش کے عناصر سے لڑنے کے بہانے شام کے کچھ حصے پر قبضہ کر رکھا ہے، بالخصوص تزویراتی اہمیت کے حامل اور تیل سے مالا مال علاقوں میں غیر قانونی اڈے بنا رکھے ہیں۔ گزشتہ ہفتے اتوار کو اردن میں ان غیر قانونی اڈوں پر ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ ان حملوں کے بہانے امریکہ نے گزشتہ رات شام اور عراق پر حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور شہید ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 − five =