اکتوبر 9, 2024

امام خمینی نے دشمنوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی عزت کا دفاع کیا۔ آیت اللہ بشیر نجفی

سیاسیات- عراق کے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے کہا: امام خمینی (رح) نے معارفِ اسلام اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو دوبارہ زندہ کیا۔

عراق کے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ بشیر نجفی نے نمائندہ رہبری عراق اور دینی و حوزوی سنٹرز کی جانب سے امام خمینی (رح) کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے کوفہ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پروگرام میں ان کی جانب سے جاری ایک پیغام میں کہا: امام خمینی (رح) نے عالم اسلام کو فقہی، اصولی، تفسیری اور علمی درجات کے لحاظ سے دوبارہ اوج بخشا اور معارفِ اسلام اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو زندہ کیا۔

حضرت آیت اللہ بشیر نجفی نے کہا: علمائے اسلام نے دورانِ غیبت میں معارفِ اسلامی کو بیان کرنے کے علاوہ سیاسی محاذ پر بھی عوام کی قیادت سنبھالی اور دشمنوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی عزت کا دفاع کیا اور گزشتہ صدی میں امام خمینی (رح) نے عالم اسلام کو فقہی، اصولی، تفسیری اور علمی درجات کے لحاظ سے دوبارہ اوج بخشا اور ان کی کھوئی ہوئی عزت کو بحال کیا اور معارفِ اسلام و اہل بیت (ع) کا دوبارہ احیاء کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 2 =