سیاسیات-موسس و بانی الھدیٰ ویلفیئر فاؤنڈیشن حجتالاسلام والمسلمین مولانا محمد شاهد رضا خان صاحب نے محسن ملت، مفسر قرآن اور اہلبیت علیھم السلام حضرت آیت اللہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملت تشیع جھان اور خصوصآ ملت بزرگ تشیع پاکستان کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
تعزیت نامہ کا مکمل متن کچھ اس طرح سے ہے:
انا للہ و انا الیہ راجعون
إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
آج پھر ملت بزرگ تشیّع ایک مبلغ اسلام و مبلغ قرآن، مبلغ اہلبیت علیہم السلام، مفسر قرآن ،محافظ اسلام امّت مسلمہ کو اپنے بے بہا بیانات اور اظہارات سے محروم کر گئے دنیائے تفسیر و تفکیر ، دنیائے علم و ادب کا عظیم سرمایہ اس جہان فانی سے جہان ابدی کی طرف رخصت ہوا۔
ہمارے درمیان سے محسن ملت مفسر قرآن آیت اللہ علامہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ مرحوم کا دار بقا کی طرف کوچ کر جانا ایک ناقابل تلافی غم ہے کہ جس میں پوری ملت اسلامیہ خصوصا ملت جعفریہ سوگوار ہے.
مرحوم کے اھل خانہ، مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ خامنهای
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی، عموم طلاب کرام ،مراجع عظام خصوصا حضرت ولی عصر عج کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور محسن ملت، مفسر قرآن کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعاگو ہوں۔
موسس الھدیٰ ویلفیئر فاؤنڈیشن
محمد شاهد رضا خان