اکتوبر 6, 2024

المواصی کیمپ حملے میں امریکی بم استعمال کیے جانے کا انکشاف

سیاسیات- اسرائیلی فوج نے غزہ کے المواصی کیمپ حملے میں امریکی بم استعمال کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے محفوظ علاقہ قرار دیے گئے المواصی کیمپ پر وحشیانہ حملہ کیا، بے گھر فلسطینیوں پر دو ہزار پاؤنڈ وزنی بم برسائے۔

عرب میڈیا کے مطابق بمباری سے 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے، طاقتور بموں کے استعمال سے شہدا کی باقیات تک پگھل گئیں، درجنوں خیموں میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بم گرنے کہ جگہوں پر 30 سے 50 فٹ گہرے گڑھے پڑ گئے۔

غزہ پر 7 اکتوبر 2023 کے بعد گزشتہ 11 ماہ سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں فائرنگ کرکے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

جنوبی لبنان میں موٹر سائیکل پر اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ رکن شہید ہوگئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 + twenty =