اکتوبر 8, 2024

القسام بریگیڈز کے لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملے

سیاسیات- غزہ پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تحریک  حماس کے عسکری ونگ القسام  بریگیڈز نے لبنان سے  اسرائیل پر راکٹ حملےکیے ہیں۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لبنان سے القسام کے جنگجوؤں نے شمالی اسرائیل پر راکٹ داغے۔

شمالی اسرائیل کے علاقےکریات شمونہ میں 12 راکٹ آکر گرے جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

القسام کی جانب سے غزہ میں جاری لڑائی کے دوران گزشتہ روز مزید 16 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا گیا تھا  جب کہ اسرائیلی حکام نے 13 فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق بھی کردی ہے۔

آج بھی القسام کی جانب سے غزہ میں زمینی جھڑپ کے دوران اسرائیلی ٹینک کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی گئی۔

القسام کے مطابق حملوں میں ٹینک سمیت متعدد اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

القسام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج اسرائیلی فوج  کے 6 ٹینک اور 2 بکتر بند گاڑیوں کو دھماکے سے اڑایا گیا جن میں متعدد اسرائیلی فوجی سوار  تھے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ غاصب فوج کے نقصانات ان کے اعلان سے کہیں زیادہ ہیں، نیتن یاہو اپنے ہی لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + sixteen =