اکتوبر 3, 2024

اقوام متحدہ میں اسرائیلی قبضے کے خلاف قرار داد بھاری اکثریت سے منظور

سیاسیات- اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیلی قبضے کیخلاف او آئی سی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔

بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کیخلاف او آئی سی کی قرارداد پاکستان نے پیش کی، قرارداد کے حق میں اڑتیس اور مخالفت میں چار ووٹ پڑے جبکہ پانچ ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اسرائیل کیخلاف قرارداد کی مخالفت کرنے والے چار ملکوں میں امریکا اور برطانیہ بھی شامل تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + 10 =