اکتوبر 8, 2024

اقوام عالم اسرائیلی مظالم پر احتجاج کرنے کو تیار نظر نہیں آتی۔ علامہ شہنشاہ نقوی

سیاسیات-معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے افکار اور سیرت مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، آپ جرأت و بہادری، شجاعت اور صبر و استقامت کا پیکر ہیں، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم حکمران آپ سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کو نشان عبرت بنایا جائے، مسلم دشمن قوتیں خصوصاً اسرائیل مسلمانوں کا بے دردی سے قتل عام کررہا ہے اور مظالم کا سلسلہ جاری و ساری ہے لیکن اقوام عالم اس پر احتجاج کرنے کو تیار نظر نہیں آتی لہٰذا مسلمان اتحاد اور وحدت کا عملی مظاہرہ کریں اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی اور حزب اللہ کے قائد سید حسن نصر اللہ کے فکر و فلسفے پر متحد ہوکر دین کے دشمنوں کا مقابلہ کریں تاکہ پرچم اسلام کی سر بلندی کی بات آگے بڑھ سکے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × two =