ستمبر 15, 2024

افغانستان میں 10 شیعہ نوجوانوں کو عزاداری سید الشھدا کے جرم میں سزا

سیاسیات-شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے صوبہ غزنی میں محرم کے دوران عزاداری کرنے پر 10 شیعہ مسلمان نوجوانوں کو قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ طالبان نے ان 10 نوجوانوں کو ایک سے 10 سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان میں سے 6 نوجوانوں کو طالبان فورسز نے ساتویں محرم کے ماتمی جلوس میں حضرت عباس علمدار کے علم (پرچم) کو نیچے اتارنے سے روکنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گرفتار کر لیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ان میں سے 4 مزید افراد کو 10 محرم الحرام یعنی روز عاشور کو غزنی کے مرکز میں گرفتار کیا گیا۔ طالبان نے ان عزاداروں پر انتظامی امور میں مداخلت کرنے کا الزام لگا کر انہیں جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ محرم کے پہلے عشرے میں غزنی میں طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 2 =