سیاسیات- حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی میت کل صبح تہران میں تشییع جنازہ کے بعد دوحہ روانہ کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں کل صبح تشییع جنازہ کے بعد میت قطر کے دارالحکومت دوحہ لائے جائے گی اور جمعے کے روز ایک بار پھر نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور انھیں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ ایران کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد رات قیام کے لیے تہران کے گیسٹ ہاؤس پہنچے جہاں ان پر میزائل حملہ کیا گیا تھا۔
حماس اور ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں اسرائیل پر ذمہ داری عائد کی ہے۔