اکتوبر 9, 2024

اسماعیل ہنیہ نے صیہونیوں کو خبردار کر دیا

سیاسیات- اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی رہنما نے مغربی کنارے، بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ میں صہیونی دشمنوں کی جانب سے جارحیت کے نتائج کے بارے میں غاصب صہیونیوں کو خبردار کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین نے پیر کی صبح اطلاع دی ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں صہیونی دشمن کی جارحیت اور مسجد الاقصیٰ پر حملہ کے نتائج کے بارے میں یہودیوں کو خبردار کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق، اسماعیل ہنیہ نے دوحہ میں میڈیا کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم بیت المقدس اور مغربی کنارے میں غاصب صہیونیوں کی جارحیت، فلسطینیوں کے قتل عام اور مسجد الاقصیٰ پر مسلسل حملوں کے نتائج سے، غاصب اسرائیل کو سختی سے خبردار کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ ہم ایک اہم اور تاریخی مرحلے سے گزر رہے ہیں جس میں فلسطینیوں کی آزادی کے منصوبے کو آگے بڑھانے اور صہیونی غاصب حکومت کے ناپاک منصوبوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک واضح نقطۂ نظر کا تصور کیا جا سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × five =