اکتوبر 6, 2024

اسرائیل کے جنین میں حملے جاری، شہداء کی تعداد 9 ہو گئی

سیاسیات- اسرائیل کے جینن میں مسلسل حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج جینن میں مہاجرین کیمپ پر مسلسل فضائی حملے کررہی ہے جب کہ اس دوران رہائشی بلاکس میں ڈرون حملے کیے گئے جس کی ویڈیوزبھی سامنے آئی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 5 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور 20 سے زائد شہری زخمی ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے پیر کی علی الصبح جینن میں 10 مزید فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں تباہ حال بلڈنگوں کے ملبے سے دھواں اٹھ رہا ہے جب کہ درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں بھی مہاجرین کے کیمپوں کے اطراف موجود ہیں جو علاقے میں فوجی آپریشن کررہی ہیں، اسرائیلی فوج کے اس آپریشن کے نتیجے میں گھروں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی بربریت سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 21 سالہ نوجوان محمد حسنین شہید ہواجسے رام اللہ شہر کے داخلی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی وزارت صحت نے شہید ہونے والے دیگر 4 افراد کی شناخت کی تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی ہیں تاہم وزارت صحت کا کہنا ہےکہ اسرائیلی حملوں میں تقریباً 27 افراد زخمی ہیں جن میں سے 8 افراد شدید زخمی ہیں۔

فلسطینی وزرت خارجہ نے اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیلی حکومت کو اس بربریت کا حساب دینا ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + eight =