اکتوبر 6, 2024

اسرائیل کی شام میں بمباری سے دو شہری شہید

سیاسیات- شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کی بمباری سے دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ مقامی میڈیا نے بتایا کہ شہر میں مزید دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شامی میڈیا اور فوجی ذرائع نے بتایا کہ دمشق کے ضلع کفرسوسہ میں اسرائیل نے فضائی کاروائی کی، جس کے نتیجے میں جاں بحق دونوں افراد کی شناخت عام شہریوں کے طور پر ہوئی اور اس کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

شامی میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر میں کثیرالمنزلہ عمارت کا جلا ہوا حصہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے کے مقاصد حاصل نہیں ہوئے۔

اسرائیل نے جس عمارت کو نشانہ بنایا، اس کے اطراف میں رہائشی عمارتیں، اسکول، ایرانی ثقافتی مراکز اور سیکیورٹی فورسز کے زیر استعمال کمپلیکس واقع ہے جبکہ شام کے مذکورہ ضلعے میں فروری 2023 میں بھی اسرائیل نے حملہ کیا تھا، جس سے ایرانی فوجی ماہرین شہید ہوگئے تھے۔

اسرائیل کی جانب سے اس حملے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی اسٹوڈنٹ نیوز نیٹ ورک کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں ایران کا کوئی شہری نشانہ نہیں بنا۔

رائٹرز کے مطابق دمشق میں اور زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس سے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، مقامی میڈیا نے مخصوص علاقے کا حوالہ دیے بغیر بتایا کہ دمشق میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + one =