ستمبر 28, 2024

اسرائیل کو حزب اللّٰہ کمانڈر ابراہیم عقیل کے قتل کی قیمت چکانا پڑے گی۔ حماس

سیاسیات- فلسطینی مزاحمتی تحریکِ حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللّٰہ کمانڈر ابراہیم عقیل کے قتل کی قیمت چکانا پڑے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے لبنان میں حزب اللّٰہ کمانڈر ابراہیم عقیل کے قتل کی مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کمانڈر ابراہیم عقیل کا بزدلانہ قتل جرم اور حماقت ہے۔ عرب اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے جدید ترین ایف 35 جنگی طیارے نے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ جنوبی میں حزب اللّٰہ کی حساس تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں حزب اللّٰہ کے سینیئر ترین رہنماء ابراہیم عقیل عرف عبدالقادر شہید ہوگئے۔

اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی بم باری اس وقت کی گئی، جب حزب اللّٰہ اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا اجلاس جاری تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم عقیل امریکی حکومت کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے، جن کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے 70 لاکھ ڈالرز کا انعام رکھا گیا تھا۔ ابراہیم عقیل پر 1983ء کے دوران بیروت میں امریکی سفارت خانے سمیت فوجی اڈوں میں دھماکے کرنے اور امریکی میرینز سمیت 300 سے زائد امریکیوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے کے سنگین الزامات عائد تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + six =