اکتوبر 6, 2024

اسرائیل کو بحیرہ احمر میں گھسنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یمنی وزیر دفاع

سیاسیات-یمن کے وزیر دفاع جنرل “محمد ناصر العاطفی” نے گذشتہ شب اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل کو بحیرہ احمر میں گھسنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی عناصر کی حریص نگاہیں بحیرہ احمر پر لگی ہیں، جن کا سرغنہ اسرائیل ہے۔ ہم صیہونیوں سے کہتے ہیں کہ اس کی مداخلت دیر پا نہیں ہے، کیونکہ ہمارے آزاد ارادے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یمن مناسب وقت اور زمان پر صیہونی حکومت کو سارا مسئلہ سمجھا دے گا۔ یمنی وزیر دفاع نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک پوری طاقت اور صلاحیت کے ساتھ کسی بھی جنگی موقف کو اختیار کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

جنرل محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ ہم صحیح راستے پر لوٹ آئے ہیں کہ جس کے ذریعے سے اپنی عزت اور استحکام کو محفوظ کرسکتے ہیں۔ ہمارا قومی ارادہ ہمیں ماضی کی پالیسیوں اور طریقوں سے آزادی دے رہا ہے۔ قبل ازیں عسکری ریسرچ کی حامل ایک امریکی ویب سائٹ “ساؤتھ فرنٹ” نے انکشاف کیا تھا کہ صیہونی حکومت یمن کے جزیرہ سقطری میں ایک فوجی اور جاسوس اڈہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس ویب سائٹ نے عرب اور فرانسوی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ حال ہی میں صیہونی اور اماراتی وفد نے اس جزیرے کا معائنہ کیا ہے اور چند نکات کا اطلاعات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ لیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 2 =